فضائی آلودگی کی عالمی فہرست میں لاہورایک بار پھر پہلے نمبر پر آگیا

فضائی آلودگی کی عالمی فہرست میں لاہور ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا۔

عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی کے مطابق لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 176 ریکارڈ کیا گیا، جس کے باعث شہر کی فضا کو مضرِ صحت قرار دے دیا گیا۔

رینکنگ کے مطابق انڈونیشیا کا دارالحکومت جکارتہ 173 اے کیو آئی کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے، جبکہ بھارتی دارالحکومت دہلی 163 ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ دنیا کا تیسرا آلودہ ترین شہر قرار پایا۔

رپورٹ میں مصر کا شہر قاہرہ اور بنگلادیش کا دارالحکومت ڈھاکہ بھی دنیا کے ٹاپ 5 آلودہ ترین شہروں میں شامل ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے