سرکاری ملازمین کوعید سے پہلے تنخواہ دینے کا فیصلہ

عید الاضحیٰ کے پیش نظرسرکاری ملازمین کو 21 مئی کو تنخواہوں اورپینشن کی ادائیگی کی جائیگی۔ محکمہ خزانہ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

عیدالاضحیٰ سے قبل سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے لیے حکومتِ پنجاب نے تنخواہوں اور پنشن کی پیشگی ادائیگی کا اعلان کردیا۔ مئی کی تنخواہیں اور پنشن 21 مئی کو جاری کی جائیں گی۔عیدالاضحیٰ کے پیش نظر ایڈوانس ادائیگی کی منظوری دے دی گئی۔

محکمہ خزانہ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، تمام متعلقہ اداروں کو فوری ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے،اسٹیٹ بینک اور کمرشل بینکس کو بھی عملدرآمد کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے