حکومت نے ملک کے 79 اضلاع میں رواں ماہ خصوصی پولیو مہم منعقد کرنےکا فیصلہ کیا ہے،مخصوص اضلاع میں انسداد پولیو مہم 18 مئی سے 24 مئی تک جاری رہے گی۔
قومی پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر نےخصوصی مہم کے اہداف مقررکردیئے،مہم کےدوران 1 کروڑ 90 لاکھ بچوں کو پولیوسےبچاؤکےقطرےپلائےجائیں گے،مئی کی یہ خصوصی پولیومہم پاکستان اور افغانستان میں بیک وقت منعقد کی جائےگی۔
پنجاب کے 10 مخصوص اضلاع میں 61 لاکھ 90 ہزار بچوں کوانسداد پولیوکےقطرےپلائےجائیں گے،سندھ کے 20 اضلاع میں 57 لاکھ 90 ہزار بچوں کو پولیو سےبچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے،خیبرپختونخوا کے 23 اضلاع میں 46 لاکھ 10 ہزار بچوں کو پولیو سےبچاؤکےقطرے پلائے جائیں گے۔
بلوچستان کے 25 مخصوص اضلاع میں 19 لاکھ 90 ہزار بچوں کوانسداد پولیوکےقطرے پلائےجائیں گے،اسلام آباد میں 4 لاکھ 50 ہزار بچوں کو پولیو سےبچاؤ کےقطرے پلائےجائیں گے،قومی پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹرکا کہنا ہے کہ بچوں کو پولیو سے محفوظ مستقبل فراہم کرنا مشترکہ قومی ذمہ داری ہے۔
