تھیٹرز پر چھاپوں کے خلاف درخواست؛ لاہور ہائیکورٹ نے چیف سیکرٹری پنجاب سے جواب طلب کر لیا

لاہور ہائیکورٹ نے تھیٹرز اور ڈرامہ ہالز پر پیرا فورس اور پولیس کے مبینہ چھاپوں کے خلاف دائر درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب سے 13 مئی تک جواب طلب کر لیا۔

کیس کی سماعت جسٹس Ahmed Nadeem Arshad نے کی، جبکہ درخواست گزار صابر علی اور دیگر تھیٹر ٹھیکیداروں کی جانب سے وکیل میاں داؤد ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

درخواست گزاروں کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ حکومت خود تھیٹرز اور ڈرامہ ہالز کے اوقاتِ کار رات 11 بجے سے رات 1 بجے تک مقرر کر چکی ہے، اور ان دو گھنٹوں کے علاوہ تھیٹرز میں بجلی یا دیگر وسائل استعمال نہیں کیے جاتے۔

وکیل کے مطابق حکومت کی کفایت شعاری مہم کے باوجود تھیٹرز اور ڈرامہ ہالز پر کسی قسم کی پابندی عائد نہیں کی گئی، جس کا مطلب ہے کہ ان اداروں کو اس مہم سے استثنیٰ حاصل ہے۔ اس کے باوجود پولیس اور پیرا فورس کی جانب سے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

عدالت میں یہ بھی مؤقف اپنایا گیا کہ غیر قانونی اور غیر مجاز چھاپوں کی وجہ سے تھیٹر مالکان اور ٹھیکیداروں کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پیرا فورس اور پولیس کو تھیٹرز پر چھاپوں اور انہیں سیل کرنے سے روکے۔

عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد چیف سیکرٹری پنجاب سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 13 مئی تک ملتوی کر دی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے