ہم پاکستانی سیاست میں اسٹیک ہولڈرز نہیں ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم پاکستانی سیاست میں اسٹیک ہولڈرز نہیں ہیں، بات چیت سیاسی جماعتوں کا استحقاق ہے۔

معرکہ حق کے ایک سال مکمل ہونے پر اہم پریس کانفرنس میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ہم ریاست پاکستان کی آرمڈ فورسز ہیں، ہم کسی سیاسی سوچ کو ری پریزنٹ نہیں کرتے، آپ بات چیت سے مسائل حل کریں،آپ کو کس نے روکا ہے؟ ۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارت کو غلط فہمی تھی کہ عوام اور فوج میں دوری ہے، ہم بار بار کہتے ہیں کوئی مائی کا لعل عوام اور فوج کے درمیں نہیں آسکتا، پاک فوج ایلیٹ کی نہیں غریب کی فوج ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان کے بارے میں بھارت کا اندازہ بالکل غلط ہے، بھارتی رہنماؤں کے ذہنوں میں اکھنڈ بھارت آگیا ہے، بھارتی سمجھتے تھے کہ ہم آئیں گے تو پار ہوجائیں گے، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، کشمیر کا مستقبل وہاں کے عوام نے طے کرنا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آپریشن غضب للحق جاری ہے،وقت کے حساب سے وقفہ دیا تھا، افغانستان ہر قسم کے دہشتگردوں کی آماجگاہ ہے، افغانستان میں ہم نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کونشانہ بنایا۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارت کو سبق سکھایا تو اس نے سوکالڈ افغان وزیرخارجہ کوبلایا، افغان طالبان کہتے ہیں ہم اسلام کے پرچاری ہیں اور یاری بھارت سے لگائی، بھارت اور افغانستان بری طرح ایکسپوز ہوئے ہیں، خارجی نورولی کئی سال سے اسلام کے نام پر لوگوں کو بیوقوف بنارہا تھا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے