ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے،معاہدے پر دستخط کی تقریب اسلام آباد میں ہوگی یا کہیں اور،یہ کہنا قبل از وقت ہے۔
ترجمان کے مطابق پاکستان نے بھارت کے ساتھ مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ سفارتکاری پر زور دیا،بھارت کے ساتھ ہمیشہ جنگ کو نہیں بلکہ سفارتکاری کو اہمیت دی ہے، سندھ طاس معاہدے پر پاکستان تمام قانونی راستے استعمال کرے گا، انڈس واٹر کمشنر اور تمام متعلقہ اداروں کا فوکس سندھ طاس معاہدے پر ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہناتھا کہ افغانستان اور پاکستان کے سرحدی علاقوں کے لوگ امن چاہتے ہیں،افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی امن کوششوں کو متاثر کررہی ہیں،دونوں ممالک کے عوام کے درمیان کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے،کابل حکومت افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی روک نہیں رہی،قزاقوں کی جانب سے پاکستانیوں کی حوالگی پر صومالیہ سے رابطے میں ہیں۔
