انگلینڈ کا پاکستان اور جنوبی افریقا کے خلاف پانچ، پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز کرانے کا منصوبہ

England plans to play five-match Test series against Pakistan and South Africa

England and Wales Cricket Board نے آئندہ فیوچر ٹور پروگرام میں Pakistan national cricket team اور South Africa national cricket team کے خلاف پانچ، پانچ ٹیسٹ میچز پر مشتمل ہوم سیریز شامل کرنے کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کرکٹ حکام نے دونوں کرکٹ بورڈز کے ساتھ ابتدائی سطح پر رابطے اور مشاورت بھی کر لی ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ انگلینڈ کا نیا فیوچر ٹور پروگرام اگلے برس The Ashes سے شروع ہونے کا امکان ہے، جس میں روایتی حریف Australia national cricket team کے خلاف ہوم ایشیز سیریز کھیلی جائے گی۔ اس کے بعد پاکستان اور جنوبی افریقا کے خلاف طویل ٹیسٹ سیریز شیڈول کیے جانے کی تجویز زیر غور ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مجوزہ پروگرام میں Bangladesh national cricket team اور Sri Lanka national cricket team کے خلاف ایک، ایک ٹیسٹ میچ کی مختصر سیریز بھی شامل ہو گی، جبکہ ان ٹیموں کے ساتھ محدود اوورز کی سیریز بھی کھیلی جائیں گی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق بنگلادیش اور سری لنکا کے خلاف وائٹ بال سیریز انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے لیے مالی طور پر فائدہ مند سمجھی جا رہی ہیں، کیونکہ ان مقابلوں سے نشریاتی حقوق اور تجارتی معاہدوں کی مد میں بہتر آمدن متوقع ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے