نورزمان نے ورلڈ سکوائس چیمپئین شپ میں کامیاب آغاز کرتے ہوئے پہلے میچ میں میزبان ملک کے کھلاڑی Adam Hawal کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی۔
مصر میں جاری چیمپئن شپ کے ابتدائی مرحلے میں نور زمان نے سخت مقابلے کے بعد 2-3 سے کامیابی حاصل کی۔ میچ کا اسکور 11-9، 5-11، 11-7، 9-11 اور 11-8 رہا۔
دوسری جانب Asim Khan اپنے پہلے راؤنڈ کے میچ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ انہیں ٹورنامنٹ کے پانچویں سیڈ Joel Makin نے شکست دی۔
ایونٹ میں شریک پاکستان کے تیسرے کھلاڑی Ashab Irfan آج اپنا پہلا میچ کھیلیں گے۔
