پاکستان — پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ مہم کا شاندار آغاز کرتے ہوئے مسلسل دو فتوحات حاصل کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔
اپنے پہلے میچ میں پاکستان نے انڈونیشیا کو 0-2 سے شکست دی، جہاں کاشف خان نے دونوں گول اسکور کر کے ٹیم کو کامیابی دلائی۔
دوسرے میچ میں پاکستان نے میکسیکو کو 0-5 سے شکست دے کر اپنی برتری ثابت کی۔
کاشف خان — 2 گول، عیسیٰ خان — 2 گول، شاہد انجم — 1 گول۔
ان تاریخی کامیابیوں کے بعد کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ نے اپنی فتوحات معرکۂ حق اور پاکستان کی مسلح افواج کے نام کرتے ہوئے ان کی قربانیوں، بہادری اور قومی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
میچوں کے بعد ٹیم نمائندگان نے کہا:
“یہ فتوحات پوری پاکستانی قوم کے نام ہیں۔ ہم اپنی کامیابیاں معرکۂ حق اور پاکستان کی بہادر مسلح افواج کے نام کرتے ہیں، جن کی قربانیاں اور خدمات ہمارے لیے ہمیشہ باعثِ فخر اور حوصلہ ہیں۔”
ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کے عزم، اتحاد اور شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیم پاکستان کے نوجوانوں کی امید، صلاحیت اور حوصلے کی بہترین نمائندہ ہے۔
پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم اب اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ کے آئندہ میچز میں بھی اسی جذبے اور اعتماد کے ساتھ میدان میں اترے گی، جبکہ پوری قوم کی دعائیں اور حمایت ان کے ساتھ ہیں۔
اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے اپنی تاریخی فتوحات معرکۂ حق اور پاک فوج کے نام کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔
