حکومت کی کفایت شعاری مہم میں 13 جون تک توسیع

وفاقی حکومت نے جاری کفایت شعاری مہم میں 13 جون تک توسیع کر دی، اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم نے عملدرآمد کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں کفایت شعاری اقدامات میں توسیع کی منظوری دی۔ حکومت کے فیصلے کے تحت سرکاری گاڑیوں کے لیے ایندھن کی فراہمی میں 50 فیصد کمی برقرار رکھی جائے گی۔

کابینہ ڈویژن کے مطابق 60 فیصد سرکاری گاڑیاں بدستور بند رہیں گی جبکہ غیر ضروری سرکاری اخراجات میں کمی کے اقدامات بھی جاری رکھے جائیں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے