صدرمسلم لیگ ن میاں نوازشریف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بریفنگ مانگ لی۔ وزیراعظم شہباز شریف رواں ہفتے جاتی امرا کے دورہ میں نواز شریف کو سیاسی و معاشی صورتحال پر اعتماد میں لیں گے ۔
ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور دیگر وزرا بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ہوں گے ۔ نواز شریف کے ساتھ ملاقات میں بجٹ تجاویز ، معاشی اہداف اورعوامی ریلیف اقدامات پر مشاورت ہو گی ۔ حکومتی اتحاد اور معاشی حکمت عملی سے متعلق اہم فیصلوں کا امکان ۔ نواز شریف وفاقی بجٹ میں عوامی ریلیف سے متعلق گائیڈ لائن دیں گے۔
