آرمی راکٹ فورس کا مقامی تیار کردہ فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فتح 4 گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل جدید ایویونکس اور جدید ترین نیویگیشنل نظام سے لیس ہے، یہ ہتھیار اہداف کو انتہائی درستی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت کا حامل ہے۔

فتح 4 میزائل دوری سے بھی اہداف کو بالکل درست نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، اس تربیتی تجربے کا مقصد فوجی دستوں کی آپریشنل استعداد میں اضافہ اور بہتر درستگی و مؤثر بقا کے لیے شامل مختلف ذیلی نظاموں کے تکنیکی معیار کی توثیق کرنا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل کے تربیتی تجربے کے موقع پر پاک فوج کی راکٹ فورس کمانڈ کے سینئر افسران کے علاوہ ترقیاتی ادارے کے سائنسدان اور انجینئر بھی موجود تھے۔

صدرِ آصف علی زرداری، وزیرِاعظم شہباز شریف، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر، چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور چیف آف دی ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے فتح-4 کے کامیاب تربیتی تجربے کو سراہتے ہوئے اس منصوبے میں شامل تمام افراد کی تکنیکی مہارت، لگن اور عزم کی تعریف کی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے