سول سرونٹس کے اثاثہ جات کے گوشوارے ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ایف بی آر کے تعاون سے نیا آن لائن نظام نافذ کردیا۔
نوٹیفکیشن کےمطابق گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے سرکاری افسران اب اثاثوں کے گوشوارے دستی کے بجائے آن لائن جمع کرائیں گے، افسران کے گوشوارے جمع کرانے کیلئے ایف بی آر کا پورٹل بھی فعال کردیا گیا ہے۔
ایوان صدر،وزیراعظم آفس اور تمام وزارتوں کو نئےڈیجیٹل نظام سےآگاہ کردیا گیا،سرکاری افسران کو 30 اکتوبرتک اثاثوں کےگوشوارے آن لائن جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہےجمع شدہ گوشواروں میں غلطی کی اصلاح کیلئے 30 نومبر تک مہلت ہوگی۔
نوٹیفکیشن کےمطابق گوشوارے جمع کرانے کیلئے ایف بی آر پورٹل پر اکاؤنٹ بنانا لازمی ہوگا، اکاؤنٹ بنانے کیلئے افسران کو اپنا ذاتی ای میل ایڈریس فراہم کرنا ہوگا۔
ایف بی آرسرکاری افسران کے اثاثوں کی رسک بیسڈ بنیادوں پرجانچ کرے گا،غلط بیانی یا معلومات چھپانے والے افسران کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔
