بھارتی ریاست مغربی بنگال میں جانوروں کے ذبیحہ کیلئے نئے سخت قواعد نافذ

New strict rules for animal slaughter implemented in the Indian state of West Bengal

بھارتی ریاست مغربی بنگال کی حکومت نے جانوروں کے ذبیحہ سے متعلق نئے سخت قواعد نافذ کر دیے ہیں، جن کے تحت گائے، بیل، بھینس اور بچھڑوں سمیت کسی بھی جانور کو فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر ذبح نہیں کیا جا سکے گا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جانور کو ذبح کرنے کی اجازت صرف اسی صورت میں دی جائے گی جب متعلقہ حکام اور سرکاری ویٹرنری سرجن یہ تصدیق کریں کہ جانور کی عمر 14 سال سے زیادہ ہے اور وہ کام یا افزائش کے قابل نہیں رہا، یا وہ مستقل بیماری، چوٹ یا معذوری کا شکار ہے۔

رپورٹ کے مطابق فٹنس سرٹیفکیٹ میونسپل چیئرمین یا پنچایت سربراہ اور سرکاری ویٹرنری سرجن مشترکہ طور پر جاری کریں گے۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ اگر کسی درخواست کو مسترد کیا جائے تو متاثرہ شخص 15 دن کے اندر ریاستی حکومت کے پاس اپیل دائر کر سکے گا۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ منظور شدہ جانوروں کو صرف سرکاری یا نامزد مذبح خانوں میں ہی ذبح کیا جا سکے گا جبکہ عوامی مقامات پر ذبیحہ مکمل طور پر ممنوع ہوگا۔

West Bengal حکومت نے معائنہ کرنے والے حکام کو خصوصی اختیارات بھی دے دیے ہیں اور کسی بھی قسم کی رکاوٹ یا خلاف ورزی کو قابلِ سزا جرم قرار دیا گیا ہے۔

قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 6 ماہ تک قید، ایک ہزار بھارتی روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکیں گی جبکہ تمام جرائم کو قابلِ گرفت قرار دیا گیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے