جنوبی لبنان سے انخلا حزب اللہ کی غیر مسلحی سے مشروط، اسرائیل کا دوٹوک مؤقف

اسرائیل نے واضح کیا ہے کہ جنوبی لبنان سے اپنی افواج کا انخلا اس وقت تک ممکن نہیں ہوگا جب تک حزب اللہ کو مکمل طور پر غیر مسلح نہیں کیا جاتا اور اسرائیل کو درپیش سیکیورٹی خدشات کا خاتمہ یقینی نہیں بنایا جاتا۔

اسرائیلی حکومت کے ترجمان ڈیوڈ مینسر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی اولین ترجیح اپنے شہریوں کی سلامتی ہے، اس لیے وہ اپنی سرحدوں کے قریب کسی ایسے مسلح گروہ کی موجودگی قبول نہیں کر سکتا جسے وہ قومی سلامتی کے لیے خطرہ سمجھتا ہو۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی لبنان سے اسرائیلی فوج کی واپسی کا انحصار حزب اللہ کی عسکری صلاحیتوں کے مکمل خاتمے اور مستقبل میں اسرائیل کے خلاف کسی بھی ممکنہ خطرے کو روکنے پر ہوگا۔

اسرائیلی ترجمان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا کی ثالثی میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان سیکیورٹی اور سرحدی معاملات پر مذاکرات جاری ہیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق حالیہ مذاکرات میں دونوں ممالک کے نمائندوں نے مختلف دفاعی اور سرحدی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے