لاہور کے تھیٹرز میں پرانے اوقات بحال، ڈراموں کی نمائش رات ایک بجے تک جاری رہے گی

پنجاب کونسل آف دی آرٹس کا ایکشن، تھیٹر ڈراموں میں غیر اخلاقی گانوں پر پرفارم کرنے والی 10 اداکاراؤں کو نوٹس

لاہور: شہر لاہور کے تمام بڑے تھیٹرز میں اسٹیج ڈراموں کے پرانے اوقات کار آج سے دوبارہ بحال کر دیے گئے ہیں، جس کے بعد تھیٹر انڈسٹری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے مختلف تھیٹر ہالز میں آج سے نئے اسٹیج ڈراموں کا آغاز ہو رہا ہے، جبکہ لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ڈراموں کی نمائش رات 11 بجے سے ایک بجے تک جاری رہے گی۔

پرانے اوقات کی بحالی کے بعد پرنس تھیٹر، شبستان تھیٹر، محفل تھیٹر، ناز تھیٹر، تماثیل تھیٹر سمیت دیگر معروف تھیٹر ہالز میں شائقینِ فن کے لیے نئے ڈرامے پیش کیے جائیں گے۔

تھیٹر مالکان، فنکاروں اور اسٹیج سے وابستہ افراد نے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرانے اوقات کی بحالی سے نہ صرف تھیٹر انڈسٹری کو سہارا ملے گا بلکہ فنکاروں اور دیگر عملے کے روزگار میں بھی بہتری آئے گی۔

اداکاروں اور پروڈیوسرز کا کہنا ہے کہ محدود اوقات کے باعث تھیٹر انڈسٹری مالی مشکلات کا شکار تھی، جبکہ اب پرانے شیڈول کی واپسی سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ متوقع ہے۔

شہر کے تھیٹر شائقین نے بھی فیصلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نئے ڈرامے ثقافتی سرگرمیوں کو مزید فروغ دیں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے