خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں سے پولیو کا نیا کیس رپورٹ

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں سے پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا،قومی ادارہ صحت نے بھی نئےپولیوکیس کی تصدیق کردی۔

بنوں کی تحصیل ڈومیل کی یونین کونسل خندر خان خیل  کی 17 ماہ کی بچی پولیو سے متاثر ہوئی،رواں سال خیبرپختونخوا سےرپورٹ ہونےوالا یہ پولیو کاچوتھا کیس ہے،اس سےقبل ضلع بنوں سے دو اور شمالی وزیریستان سے ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا تھا،جبکہ 2026 میں اب تک پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 5 ہوگئی ہے۔

نیشنل ای اوسی کےمطابق ملک بھر کے 112 منتخب اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم منعقد کی گئی، انسداد پولیو مہم 21 سے 27ستمبرتک جاری رہی،مہم میں 2 کروڑ 82 لاکھ سےزائد بچوں کی ویکسینیشن کی گئی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے