ملک میں کمپنیوں کی رجسٹریشن میں 21 فیصد اضافہ

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے اصلاحاتی اقدامات کے باعث ملک میں کمپنیوں کی رجسٹریشن اور ریگولیٹری کمپلائنس میں نمایاں بہتری آگئی۔ رواں سال فروری سے اپریل کے دوران 10 ہزار 511 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 21 فیصد زیادہ ہیں۔

ایس ای سی پی کے مطابق فروری سے اپریل کے دوران 21 فیصد اضافے کے ساتھ مجموعی طور پر 10 ہزار 511 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔ صرف اپریل میں 4 ہزار 82 کمپنیوں نے رجسٹریشن کرائی۔ پاکستان میں 22 سے زائد ممالک کے سرمایہ کاروں نے کمپنیاں رجسٹر کیں۔

غیرملکی کمپنیوں کے مجموعی سرمائے میں 218 فیصد اضافہ ہوا۔ مجموعی سرمایہ 88 کروڑ 20 لاکھ روپے رہا۔ گزشتہ سال غیر ملکی سرمایہ کاروں کا ادا شدہ سرمایہ 27 کروڑ 70 لاکھ روپے تھا۔ غیرملکی سرمایہ کاروں نےتجارت، خدمات،معلوماتی ٹیکنالوجی ،  تعمیرات اورمعدنیات کے شعبوں میں کمپنیاں رجسٹر کروائی ہیں۔

ایس ای سی پی کے مطابق کمپنیوں کی ریگولیٹری کمپلائنس میں بھی 61 فیصد اضافہ ہوا۔ 3 ماہ میں 61 ہزار 960 کمپنیوں نے سالانہ ریٹرنز جمع کروائے۔ ترجمان کے مطابق کمپنی رجسٹریشن کے نظام کو مزید خودکار بنایا جائے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے