امریکا ایران مذاکرات کی بحالی کی کوششوں کے سلسلے میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایک بار پھر اہم پیغام لے کر ایران پہنچ گئے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی کی ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے اہم ملاقات ہوئی۔ محسن نقوی پاسداران انقلاب کے جنرل احمد وحیدی سے بھی ملے۔ خطے کی صورتحال اورایران امریکا مذاکرات کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔
وفاقی وزیرداخلہ نے تہران میں ایرانی ہم منصب اسکندر مومنی سے بھی ملاقات کی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے یہ دوسری ملاقات ہے۔ خطے کی صورتحال اور ایران امریکا مذاکرات کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔
