پاکستان کا بنگلادیشی طلبہ کو 500 اسکالرشپس فراہم کرنے کا اعلان

پاکستان کی جانب سے آئندہ پانچ برسوں میں بنگلادیشی طلبہ کو 500 اسکالرشپس فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے اگست 2025 کے دورہ بنگلادیش میں پاکستان بنگلا دیش نالج کوریڈورکے آغازکا اعلان کیا تھا، جس کے تحت پاکستان آئندہ 5 برسوں میں بنگلادیشی طلبہ کو 500 اسکالرشپس فراہم کرے گا۔

ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ پاکستان بنگلادیش نالج کوریڈورکا دوسرا مرحلہ 10 مئی2026 کو ڈھاکہ میں شروع کیا گیا جب کہ بنگلادیشی وفد پاکستان بنگلادیش نالج کوریڈورکے تحت 3 ہفتے کے لیے پاکستان میں موجود ہے۔

مزید براں وزیرخارجہ اسحاق ڈارنے پاکستان اوربنگلا دیش کے تعلقات میں مثبت پیشرفت پراطمینان کا اظہار کیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے