عیدالاضحیٰ پر موسم کیسا رہےگا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات کی عید پر ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات نے 25 سے 31 مئی کے دوران ملک بھر میں شدید ہیٹ ویو کی وارننگ جاری کر دی، عید کی چھٹیوں کے دوران ملک بھر میں شدید گرمی پڑے گی۔

اعلامیے کے مطابق درجہ حرارت 7 ڈگری تک زیادہ ہو سکتا ہے، اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا میں پارہ 7 ڈگری زیادہ ہوگا، ملاکنڈ، ہزارہ، گلگت بلتستان، باغ، نیلم ویلی میں زیادہ گرمی پڑے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، بلوچستان کے مختلف مقامات بھی گرمی کی لپیٹ میں ہوں گے، کراچی میں پارہ 38 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے