خیبرپختونخوا حکومت دہشتگردوں کو تحفظ دینے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے،عطا تارڑ


وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت دہشتگردوں کو تحفظ دینے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے،صوبائی حکومت کی دہشتگردی کیخلاف اقدامات کی کوئی خواہش نہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی والے دوغلی پالیسی ترک کرنے کو تیار نہیں، شہریوں کا تحفظ نہ کرنا کے خیبرپختونخوا حکومت کی ناکامی ہے، پی ٹی آئی والے یوٹرن لینے کے ماہر ہیں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی والے پاکستان کے ساتھ ہیں یا افغانستان کے ساتھ؟ پی ٹی آئی والے فائدے پاکستان سے لیتے ہیں اور حمایت افغانستان کی کرتے ہیں، کے پی حکومت کی دہشتگردی کیخلاف اقدامات کی کوئی خواہش نہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ترجیح صرف قیدی کو رہا کروانا ہے، کے پی حکومت کو انسداد دہشتگردی کیلئے 700ارب روپے مل چکے ہیں، پی ٹی آئی،کالعدم ٹی ٹی پی کی بی ٹیم اور ٹی ٹی اے کی سی ٹیم ہے، دہشتگردی پھیلانے کی ذمہ دار خیبرپختونخوا حکومت ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کبھی کالعدم ٹی ٹی پی کی مذمت نہیں کی، کے پی میں حکومت چلانا پی ٹی آئی کے بس کی بات نہیں، آئیں ذرا،آپ کا مکمل بندوبست کریں گے، کسی کو امن وامان خراب کرنے نہیں دیں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے