ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا

آئل اینڈگیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)  نے مئی کیلئے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی قیمتوں کا تعین کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن کے سسٹم  پر ایل این جی کی قیمت میں3.51 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو  اضافہ کیا گیا ہے۔ سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت16.04ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

سوئی ناردرن کے سسٹم  پر ایل این جی 3.43 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کی گئی ہے۔ سوئی ناردرن  سسٹم  پر ایل این جی کی نئی قیمت 16.98ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے