فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 683 ارب روپے شارٹ فال کے بعد ٹیکس ہدف پورا کرنے کےلیے دفاتر ہفتہ اور اتوار کو کھلے رکھنے کا اعلان کردیا۔
اعلامیے کے مطابق ایف بی آر کے تمام متعلقہ دفاتر ہفتہ اور اتوار کو کھلے رہیں گے، تمام ایل ٹی اوز، ایم ٹی اوز، سی ٹی اوز، اور آر ٹی او کھلے رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ترجمان ایف بی آر کے مطابق تمام فیلڈ دفاتر 30 اور 31 مئی کو معمول کے اوقات کار کے مطابق کام کریں گے۔ دفاتر کھلے رکھنے کا مقصد ٹیکس دہندگان کو سہولت فراہم کرنا ہے۔
