ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جرمنی جانے والی تین خواتین مسافروں کومشکوک تعلیمی دستاویزات کی بنیاد پر آف لوڈ کیا گیا۔
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق 2 خواتین سٹوڈنٹ ویزوں اور ایک ریزیڈنس پرمٹ پر جرمنی جانا چاہتی تھی۔
ترجمان کے مطابق مزید تحقیقات میں کراچی کے رہائشی ایک ایجنٹ ہمایوں کا نام سامنے آیا ہے، جس نے مبینہ طور پر فی مسافر1 لاکھ 50 ہزارروپے کے عوض جعلی تعلیمی دستاویزات فراہم کیں۔
