ایف آئی اے امیگریشن کی کارروائی، 3 خواتین مسافر آف لوڈ

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جرمنی جانے والی تین خواتین مسافروں کومشکوک تعلیمی دستاویزات کی بنیاد پر آف لوڈ کیا گیا۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق 2 خواتین سٹوڈنٹ ویزوں اور ایک ریزیڈنس پرمٹ پر جرمنی جانا چاہتی تھی۔

ترجمان کے مطابق مزید تحقیقات میں کراچی کے رہائشی ایک ایجنٹ ہمایوں کا نام سامنے آیا ہے، جس نے مبینہ طور پر فی مسافر1 لاکھ 50 ہزارروپے کے عوض جعلی تعلیمی دستاویزات فراہم کیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے