وفاقی بجٹ پیش کرنے کی تاریخ کیوں تبدیل کی گئی؟ وجہ سامنے آگئی

وفاقی بجٹ پیش کرنے کی تاریخ میں تبدیلی کی وجوہات سامنے آ گئی ہیں،ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ گلگت بلتستان کے انتخابات کے باعث کیا گیا ہے۔

ذرائع کاکہنا ہےکہ مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت انتخابی مہم کے سلسلے میں اس وقت گلگت بلتستان میں موجود ہے جبکہ پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت بھی وہاں انتخابی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔

سیاسی جماعتوں کی اس مصروفیت کےباعث بجٹ سےمتعلق مشاورت اور حتمی امور مکمل نہ ہو سکے، جس کے نتیجےمیں بجٹ شیڈول پرنظرثانی کی گئی۔

ذرائع کےمطابق سیاسی سرگرمیوں اورانتخابی ماحول کےباعث اتحادی جماعتوں کےدرمیان بجٹ معاملات پر بھی مکمل اتفاق رائےنہیں ہوسکا،جس پرمسلم لیگ (ن) کی قیادت نے مشاورت کے بعد بجٹ اجلاس مؤخر کرنےکا فیصلہ کیا۔

اب وفاقی بجٹ گلگت بلتستان انتخابات کے انعقاد کےبعد پیش کیےجانےکا امکان ہے،حکومت کی جانب سے حتمی شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے