چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے اپنی منگنی اور شادی کی تردید کردی۔
بلاول بھٹو نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ میری زندگی کا کوئی ایسا فیصلہ ہوا تو اس کا اعلان میرا خاندان کرے گا۔
اپنے بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ سوشل میڈیا نے میری بات پکی، منگنی اور شادی بھی کروا دی ہے،ایسا کچھ نہیں ہوا ہے،نہ ہی میں کسی شہزادی گلوریا کوجانتا ہوں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ سوشل میڈیا تماشا ہے جو اصل ایشو سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے ہے۔
انہوں نے مزید کہ سانحہ پمز میں پاکستان کے درالحکومت میں 14 بچے فوت ہوئے، ایک وزیر جو پاکستان کا گورباچوف بننا چاہتا ہے ہمارے ملک کے تیس ٹکڑے کرنا چاہتا ہے، یہ وزیر ایک اسپتال نہیں سنبھال سکتا ہے، یہ وزیر لاہور کے بزنس مینوں سے کہہ رہا ہے صوبے بناؤ اور چلاؤ۔
چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ یہ وزیر اس وقت کہہ رہا ہے جب سندھ اسمبلی اس معاملے پر ایک جرات مندانہ موقف لے رہی ہے۔
اس سے قبل خبریں سامنے آئی تھیں کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پاٹی بلاول بھٹو اور صدر ملکت آصف علی زرداری، بلاول کی ممکنہ منگنی کے سلسلے میں آسٹرین خاندان سے بات چیت کے لیے ویانا میں موجود ہیں۔
اس حوالے سے گردش کرنے والی خبروں میں بلاول کی ممکنہ دلہن کو آسٹریا کے سابق شاہی خاندان ‘ہاؤس آف ہیبسبرگ-لورین’ سے جوڑا جا رہا ہے اور کچھ رپورٹس میں انہیں آسٹریا کے آخری شہنشاہ کارل اول کے خاندان سے بتایا گیا تھا
