چلاس میں آزاد امیدواروں کے حامی آپس میں لڑپڑے، فائرنگ سے خوف وہراس

گلگت بلستان الیکشن میں چلاس میں آزاد امیدواروں کے حامی آپس میں لڑپڑے۔

جی بی اے 15 اور 16 کے آزاد امیدواروں کے سپورٹرز میں تصادم ہوا ہے۔ایک دوسرے پر ڈنڈوں اور پتھروں سے حملہ  کردیا۔ فائرنگ سے خوف وہراس پھیل گیا۔

تصادم میں اسلحہ کا استعمال، فائرنگ سے خوف وہراس پھیل گیا، پولیس نے کارکنوں کو منتشر کرنے کیلئے شیلنگ کی، ڈاکخانہ بازار کی دکانیں بند ہوگئی۔

گلگت بلتستان میں کس جماعت کی حکمرانی ہوگی؟ فیصلہ کل ہونے جا رہا ہے۔  24 نشستوں پر 8 خواتین سمیت 400 سے زائد امیدوار میدان میں ہیں۔ پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ پولنگ کا عملہ اور سامان آج تمام اسٹیشنز پر پہنچایا جائے گا۔ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے