پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی نے سی ایم پنجاب کیو آرپینک بٹن سسٹم متعارف کرا دیا۔
پبلک سیفٹی ایپ اورسیف سٹی ویب سائٹ کے ذریعے کیوآر پینک بٹن گھر بیٹھے مفت حاصل کیا جا سکےگا،پنجاب بھرکی بسوں،ویگنوں،رکشوں، ٹیکسیوں اوردیگرپبلک ٹرانسپورٹ میں کیوآرپینک بٹن نصب کیا جائے گا۔
ترجمان سیف سٹیز کےمطابق پنجاب نے 12 نمایاں حفاظتی فیچرز ایک پلیٹ فارم پر یکجا کر دیئے،سسٹم میں کال،ویڈیوکال،لائیوچیٹ،لوکیشن شیئرنگ،گاڑی کی تصدیق اورفوری پولیس رسپانس سمیت 12 فیچرزدستیاب ہونگے،مسافرکیوآر پینک بٹن اسکین کرکےگاڑی،مالک اورڈرائیورکی تصدیق شدہ معلومات حاصل کر سکیں گے۔
ہنگامی صورتحال میں کیوآرپینک بٹن کے ذریعے15پرکال،ویڈیو کال یا لائیو چیٹ کے ذریعے سیف سٹی سے فوری رابطہ کیا جا سکے گا،ایمرجنسی کی صورت میں مسافرکی لائیولوکیشن اور گاڑی کا ڈیٹا فوری طورپرسیف سٹی کنٹرول روم کوموصول ہو جائے گا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کےجدید کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم سے بروقت رسپانس یقینی بنایا جائے گا،کسی بھی اضافی مالی بوجھ کےبغیرپنجاب سیف سٹیزاتھارٹی نےاِن ہاؤس کیوآرپینک بٹن سسٹم تیارکیا
آئی جی پنجاب عبدالکریم کاکہنا ہےکہ کیو آرپینک بٹن پولیس اورشہریوں کےدرمیان فوری رابطے کا مؤثرذریعہ ثابت ہوگا،پینک بٹن خواتین، بزرگ شہریوں، طلبہ اور روزانہ سفر کرنے والے لاکھوں شہریوں کےتحفظ میں اہم کردار ادا کرے گا۔
ایم ڈی سیف سٹی احسن یونس کاکہنا ہےکہ ٹیکنالوجی اوراسمارٹ پولیسنگ کے امتزاج سے پنجاب میں عوامی تحفظ کا ایک نیا معیار قائم کیا جا رہا ہے،
سیف سٹی عوامی تحفظ کے لیےجدید سرویلنس، اسمارٹ ٹیکنالوجی اور فوری رسپانس سسٹمز کا مؤثر استعمال کر رہی ہے،پنجاب بھر کی پبلک ٹرانسپورٹ کو ڈیجیٹل سیفٹی نیٹ ورک میں تبدیل کیا جا رہا ہے تاکہ ہر شہری کو بروقت مدد اور فوری رسپانس فراہم کیا جا سکے۔
