صوبائی وزیر میناخان آفریدی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

خیبرپختونخوا کے وزیر برائے اعلی تعلیم وبلدیات میناخان آفریدی کو ایف آئی اے حکام نے پشاور ائیرپورٹ سے بیرون ملک جانے سے روک دیا۔ میناخان جرمنی میں ایک یونیورسٹی کی تقریب میں شرکت کےلئے جارہے تھے۔

میناخان آفریدی کو پشاورباچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے ایف آئی اے حکام نے اس وقت بیرون ملک جانےسےروکا جبکہ وہ ابوظہبی کے لئے روانہ ہورہے تھے۔

میناخان آفریدی کی ابوظہبی سے جرمنی پروازشیڈول تھی، وہ جرمنی کی ایک یونیورسٹی کی تقریب میں شرکت کے لئے جا رہے تھے۔ انہیں ایف آئی اے حکام نے امیگریشن سے پہلے ہی روکا۔

مینا خان آفریدی نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود مجھے ائیرپورٹ پر ایف ائی اے اہلکاروں نے روکا ہے۔

واضح رہے کہ ای سی ایل سے نام نکالنے کے لئے مینا خان آفریدی نے پشاورہائی کورٹ میں رٹ دائر کی تھی جس پرعدالت نے متعلقہ حکام کو انہیں بیرون ملک جانے سے نہ روکے جانے کا حکم دیا گیا تھا۔ مینا خان نے ایف آئی اے حکام کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دینے کا عندیہ دیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے