تہران میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی،جس میں انہوں نے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا سپریم لیڈر کیلئے خصوصی خط پہنچادیا۔
ایرانی میڈیا کےمطابق ملاقات کےدوران دونوں رہنماؤں نےباہمی دلچسپی کےامور،علاقائی امن واستحکام اور دوطرفہ تعلقات کےمختلف پہلوؤں پرگفتگوکی،خطےکی موجودہ صورتحال اورثالثی کی سفارتی کوششوں پرتبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
اس سےقبل وزیرداخلہ محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب اسکندرمومنی سےملاقات ہوئی،جس میں علاقائی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیاگیا، باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت کی گئی
