بجٹ 27-2026 پر مشاورت کےلیے اتحادی جماعت پیپلزپارٹی کو منانے کیلئے حکومت کے جتن جاری ہیں۔
پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے وفود کے درمیان مذاکرات ختم ہوگئے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی سربراہی میں حکومتی وفد مذاکرات میں شریک تھا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے وفد میں نوید قمر اور شیری رحمان موجود ہیں، وزارت خزانہ کے حکام بھی حکومتی وفد میں شامل تھے۔
ذرائع کے مطابق حکومت اور اتحادی کے درمیان بجٹ کے حوالے سے ڈیڈلاک برقرار ہے، پیپلزپارٹی کو صوبوں سے اضافی ٹیکس،سبسڈی اور ترقیاتی بجٹ پر تحفظات ہیں۔
ذرائع پیپلزپارٹی کے مطابق ڈیڈ لاک کے خاتمے کیلئے دونوں اطراف سےکوشش کی جارہی ہیں، مذاکرات کا اگلا راؤنڈ حکومت اور اتحادی جماعت کی قیادت کےدرمیان متوقع ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے وفد کی آج وزیراعظم سےملاقات کا امکان ہے۔
