استور: الیکشن ڈیوٹی کے دوران پریزائیڈنگ آفیسر دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے

گلگت بلتستان کے ضلع استور میں الیکشن ڈیوٹی کے دوران پریزائیڈنگ آفیسر دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے۔

پریزائیڈنگ آفیسر ٹیچرالیاس خاکی دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے، ضروری کارروائی کے بعد مرحوم کی میت کو عید گاہ استور منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کےلیے جی بی اے 14 استور حلقہ ٹو میں پولنگ کا عمل پرامن ماحول میں جاری ہے۔ سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کے گئے ہیں۔

قبل ازیں چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجا شہباز خان کا کہنا ہے کہ خطے میں پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے بلاتعطل جاری ہے۔ عوام کے لیے سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے۔

راجا شہباز خان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں لیڈیز پولنگ اسٹیشنز میں خواتین کی بڑی تعداد دیکھنے میں آرہی ہے۔ مختلف پولنگ اسٹیشنزکادورہ کیا،عوام پرجوش ہیں، کہا عوام پرامن طریقے سے انتخابات کو انجام تک پہنچائیں اورعلاقے کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے