چلاس: ن لیگ اور آزاد امیدوار کے کارکنوں میں تصادم، 4 افراد زخمی

گلگت بلتستان کے علاقے چلاس میں ن لیگ اور آزاد امیدوار کے کارکنوں میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

چلاس کے جی بی اے15 دیامر ون کے لوشی پولنگ اسٹیشن پر2گروپوں میں تصادم ہوا ہے،فائرنگ اور پتھراؤ سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔ لوشی پولنگ اسٹیشن کو پہلے سے حساس قرار دیا گیا تھا، تصادم کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان انتخابات کے لیے 24 جنرل نشستوں پر پولنگ کا وقت ختم ہوگیا۔ پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہا۔ بڑی تعداد میں عوام نےجوش و خروش کے ساتھ پولنگ مراکز کا رخ کیا۔ انتخابات میں 24 نشستوں پر چناؤ کیلئے پولنگ کے بعد گنتی جاری ہے۔ غیرحتمی غیرسرکاری نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے