خیبرپختونخواحکومت نے اسکولوں کے لیے پی ٹی سی گرانٹس میں نمایاں اضافہ کر دیا

خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری اسکولوں کےلیےپی ٹی سی گرانٹس میں نمایاں اضافہ کردیا ہے،  

خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری اسکولوں کے لیے پی ٹی سی گرانٹس میں اہم اضافہ کر دیا ہے۔ صوبائی کابینہ نے گرانٹس کو تین نئی مدات میں تقسیم کرنےکی منظوری دی ہے۔

کلاس روم کنزیوم ایبلزگرانٹ 6 ہزار روپے سے بڑھا کر 13 ہزار روپےفی کلاس روم کردی گئی ہے،جبکہ پی ٹی ریپیئرزگرانٹ 7 ہزار سے بڑھا کر 16 ہزار روپے فی کلاس روم مقرر کی گئی ہے۔

طلبہ کےداخلے اورحاضری بڑھانے کے لیےفی طالب علم 300 روپے کی کیپیٹیشن گرانٹ بھی متعارف کرائی گئی ہے،مجموعی طور پر پی ٹی سی گرانٹس کے لیے سالانہ 6.185 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔

محکمہ خزانہ نےتیسری اورچوتھی سہ ماہی کےلیے 3.073 ارب روپے کے فنڈز جاری کر دیے ہیں، بندوبستی اضلاع کے اسکولوں کے لیے 2 ارب 73 کروڑ 87 لاکھ روپے اورضم شدہ اضلاع کےلیے 33 کروڑ 42 لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں،فنڈز کی ریلیز کے بعد اسکولوں کو پی ٹی سی گرانٹس کی 100 فیصد فراہمی مکمل ہو گئی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے