Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

محسن نقوی نے نام لیے بغیر ایک وفاقی وزیر کو وارننگ دے دی

نومبر 22, 2026

پاک بھارت میچ : ٹاس کے وقت میچ ریفری کی غفلت سامنے آگئی

نومبر 22, 2026

وزارت خزانہ نے سرکاری قرضو ں کی سالانہ رپورٹ جاری کردی

نومبر 22, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
اتوار, نومبر 22
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Home»ملٹی میڈیا»واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف ہونے کا امکان، ایپ کھولے بغیر وائس نوٹس بھیجنا ممکن ہوگا
ملٹی میڈیا

واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف ہونے کا امکان، ایپ کھولے بغیر وائس نوٹس بھیجنا ممکن ہوگا

EditorBy Editorجون 18, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف ہونے کا امکان، ایپ کھولے بغیر وائس نوٹس بھیجنا ممکن ہوگا

ٹیکنالوجی ویب سائٹ ڈبلیو اے بیٹا انفو کے مطابق یہ فیچر واٹس ایپ اینڈرائیڈ بیٹا ورژن 2.26.24.2 میں دریافت ہوا ہے اور فی الحال یہ ابتدائی ڈویلپمنٹ کے مرحلے میں ہے اس لیے ابھی ٹیسٹنگ کے لیے دستیاب نہیں۔

رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ ایک نیا ہوم سکرین ویجیٹ متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے، جو اینڈرائیڈ ہوم سکرین پر 3×1 سائز میں موجود ہوگا، صارفین اپنی ضرورت کے مطابق اس ویجیٹ کا سائز بھی تبدیل کر سکیں گے۔

اس ویجیٹ کا انٹرفیس انتہائی سادہ رکھا گیا ہے، جس میں صرف مائیکروفون کا آئیکن اور  ’ٹیپ ٹو ریکارڈ‘ کی ہدایت موجود ہوگی، صارف جیسے ہی اس آئیکن پر ٹیپ کرے گا، وائس میسج کی ریکارڈنگ شروع ہو جائے گی۔ ریکارڈنگ مکمل ہونے کے بعد صارف کو واٹس ایپ کے ذریعے مطلوبہ کانٹیکٹ منتخب کرکے پیغام بھیجنے کا آپشن دیا جائے گا۔

نئے فیچر کی ایک اہم خصوصیت "ملٹی سینڈ” سپورٹ بھی ہو سکتی ہے، جس کے تحت ایک ہی وائس میسج کو بیک وقت متعدد کانٹیکٹس کو بھیجا جا سکے گا، اس وقت صارفین کو ایک ہی وائس نوٹ مختلف افراد کو الگ الگ فارورڈ کرنا پڑتا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ نیا ویجیٹ وائس میسجز بھیجنے کے عمل کو مزید تیز اور آسان بنا دے گا، کیونکہ صارفین کو صرف ایک سکرین ایکشن کے ذریعے ریکارڈنگ اور شیئرنگ کی سہولت حاصل ہو سکے گی۔

یہ فیچر خاص طور پر ان خطوں میں زیادہ مفید ثابت ہو سکتا ہے جہاں وائس میسجز کا استعمال بہت زیادہ ہے، جن میں جنوبی ایشیا، لاطینی امریکا اور مشرق وسطیٰ کے ممالک نمایاں ہیں۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    محسن نقوی نے نام لیے بغیر ایک وفاقی وزیر کو وارننگ دے دی

    نومبر 22, 2026

    نئے شناختی کارڈ کے لیے گمشدہ شناختی کارڈ کی ایف آئی آر درج کروانا لازمی نہیں۔ نادراحکام

    نومبر 21, 2026

    پاکستان:ایک سال میں 94لاکھ سائبر حملے

    نومبر 21, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    ‘فتنة الخوارج’و’فتنة الہندوستان’ اورقومی سلامتی کے ادارے

    نومبر 22, 2026

    جامعات کی عالمی درجہ بندی

    نومبر 22, 2026

    بلاول، بھٹو یا زرداری؟

    نومبر 21, 2026

    نئے صوبے، ون یونٹ اور بلاول بھٹو

    نومبر 21, 2026

    چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نام

    نومبر 20, 2026

    ایک غیر ملکی سیاح کا سفرنامہ لاہور

    نومبر 20, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.