وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

سینئر سول جج عباس شاہ نے ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے سے متعلق درج مقدمے کی سماعت کی۔

عدالت نے عدم حاضری پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کیا۔

سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے کی جانب سے مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 29 جون تک ملتوی کر دی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے