مجھے 4 گھنٹے تک حراست میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا گیا : سلمان اکرم راجہ

تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی جانب سے مسلسل 4 گھنٹے تک مجھے ساتھیوں سمیت حبس بے جا میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق سلمان اکرم راجہ کا کہناتھا کہ چار گھنٹے تک مجھے، لطاسب ستی ، اخلاق ستی اور ہمارے متعدد دوستوں کو حبس بے جا میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔جس کا مقصد صرف اعجاز ستی مرحوم کے جنازے میں شرکت سے روکنا تھا۔ عوام کا خوف فیصلہ سازوں سے عقل و فہم چھین چکا ہے۔ انسانی حقوق بے معنی ہو چکے ہیں،  دوستوں کا نیک تمناوں کیلئے شکرگزار ہوں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے وکیل شوکت بسرا نے اطلاع دی ہے کہ سلمان اکرم راجہ کو پولیس نے گزشتہ دو گھنٹوں سے تھانے میں حراست میں رکھا ہوا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے سلمان اکرم راجہ کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند روز کے دوران تقریباً 700 کارکن گرفتار کیے جاچکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ بھی جاری کیے گئے ہیں۔

انہوں نے ان اقدامات کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سلسلہ اب فوری طور پر ختم ہونا چاہیے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے