سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ سوئٹرز لینڈ منسوخ ہوگیا۔
وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں پاکستانی وفد کو آج رات سوئٹزر لینڈروانہ تھا تاہم ذرائع کے مطابق دورہ برگن اسٹاک کینسل ہوگیا ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر بطور ثالث دستخط کر دیئے۔ اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایران کے صدرمسعود پزشکیان کے دستخط موجود ہیں۔
قبل ازیں ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مفاہمتی یادداشت پر الیکٹرانک دستخط ہو گئے، امریکا ایران معاہدہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔
وزیراعظم نے کہا کہ اس مفاہمتی یادداشت پر دونوں ممالک کے صدور نے دستخط کیے ہیں،معاہدے پردستخط دونوں فریق تنازع کے سفارتی حل کےلیے پُرعزم ہیں،بطور ثالث میں نے بھی اس معاہدے کی توثیق کی ہے، پاکستان 19 جون 2026 کو سوئٹزر لینڈ میں تقریب کی میزبانی کرے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ یہ معاہدہ خطے میں امن،استحکام اورتنازعات کےحل کی جانب اہم سنگِ میل ثابت ہوگا، صدرڈونلڈ ٹرمپ کودلی مبارکباد اورخراجِ تحسین پیش کرتا ہوں،امریکی مذاکراتی ٹیم کی لگن اور انتھک کوششوں کوبھی سراہتا ہوں۔
