پی ٹی اے نے ڈیجیٹل سیکیورٹی بہتر بنانے کیلئے اہم ایڈوائزری جاری کردی

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سائبر فراڈ سے بچاؤ کےلیے ڈیجیٹل سیکیورٹی بہتر بنانے کیلئے ایڈوائزری جاری کردی۔

پی ٹی اے ایڈوائزری میں صارفین کو آن لائن اکاؤنٹس کے تحفظ کے لیے مضبوط اور منفرد پاس ورڈز استعمال کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔ شہری مضبوط اور محفوظ پاس ورڈز استعمال کرنے کی عادت اپنائیں۔

ایڈوائزری کے مطابق ڈیجیٹل دنیا میں محفوظ رہنے کے لیے دو مرحلہ جاتی تصدیق  فعال کریں، ایک سے زائد اکاؤنٹس کے لیے ایک ہی پاس ورڈ استعمال کرنے سے گریز کریں، مختصر اور آسان پاس ورڈز سائبر خطرات میں اضافے کا سبب بن سکتے ہیں۔

ذاتی معلومات کو پاس ورڈ کے طور پر استعمال نہ کریں، نام، تاریخ پیدائش یا 1234 جیسے آسان نمبرز کو پاس ورڈ بنانے سے اجتناب کریں، اپنا پاس ورڈ کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں، پاس ورڈز کو باقاعدگی سے تبدیل کریں۔

پی ٹی اے اعلامیے میں ہدایت کی گئی ہے کہ فنگر پرنٹ یا چہرے کی شناخت جیسے بائیومیٹرک فیچرز کو ترجیح دیں ، مضبوط پاس ورڈ، محفوظ ڈیجیٹل مستقبل کی ضمانت ہے ، ڈیجیٹل سیکیورٹی بہتر بنانے کے لیے شہری پی ٹی اے کی ہدایات پر عمل کریں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے