Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

محسن نقوی نے نام لیے بغیر ایک وفاقی وزیر کو وارننگ دے دی

نومبر 22, 2026

پاک بھارت میچ : ٹاس کے وقت میچ ریفری کی غفلت سامنے آگئی

نومبر 22, 2026

وزارت خزانہ نے سرکاری قرضو ں کی سالانہ رپورٹ جاری کردی

نومبر 22, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
اتوار, نومبر 22
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Home»ملٹی میڈیا»بچوں میں موبائل فون کا بڑھتا استعمال، ’’ورچوئل آٹزم‘‘کے خطرات میں اضافہ
ملٹی میڈیا

بچوں میں موبائل فون کا بڑھتا استعمال، ’’ورچوئل آٹزم‘‘کے خطرات میں اضافہ

EditorBy Editorجون 21, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

بچوں میں موبائل فون اور دیگر اسکرینز کے بڑھتے ہوئے استعمال نے ماہرین کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق کم عمر بچوں میں توجہ کی کمی، بولنے میں تاخیر، سماجی رویوں میں تبدیلی اور عارضی بھول پن جیسی علامات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جسے "ورچوئل آٹزم” کا نام دیا جا رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جب بچے طویل وقت تک موبائل فون، ٹیبلیٹ یا ٹی وی اسکرین کے سامنے رہتے ہیں تو ان کی ذہنی، سماجی نشوونما متاثر ہو سکتی ہے۔ اسکرین کے ضرورت سے زیادہ استعمال کے باعث بعض بچوں میں آٹزم سے مشابہ علامات ظاہر ہونے لگتی ہیں، جن میں دوسروں سے میل جول میں کمی، محدود گفتگو، چڑچڑاپن اور توجہ برقرار رکھنے میں دشواری شامل ہیں۔

اسپیچ تھراپسٹ ڈاکٹر فائزہ کے مطابق ورچوئل آٹزم کی علامات آٹزم سے کافی حد تک مشابہ ہوتی ہیں۔ ایسے بچوں میں بول چال کی صلاحیت متاثر ہو سکتی ہے اور وہ سماجی سرگرمیوں میں دلچسپی کم لینے لگتے ہیں۔ انہوں نے والدین کو مشورہ دیا کہ بچوں کے اسکرین ٹائم کو محدود رکھا جائے اور انہیں موبائل، ٹی وی اور ورچوئل گیمز کے غیر ضروری استعمال سے بچایا جائے۔

چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر عبدالجبار کا کہنا ہے کہ اسکرین ٹائم میں اضافہ بچوں کی نشوونما کے لیے ایک تشویشناک رجحان بنتا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق دو سے پانچ سال کی عمر کے بچوں کو اگر اسکرین استعمال کروائی بھی جائے تو والدین کی نگرانی میں معیاری اور عمر کے مطابق مواد تک محدود رکھا جانا چاہیے۔

ماہرین والدین پر زور دیتے ہیں کہ بچوں کو کھیل کے میدانوں، جسمانی سرگرمیوں اور سماجی میل جول کی طرف راغب کریں، ان کے ساتھ معیاری وقت گزاریں اور انہیں اسکرینوں سے دور رکھنے کی کوشش کریں تاکہ ورچوئل آٹزم جیسی علامات اور دیگر ذہنی و سماجی مسائل سے بچاؤ ممکن بنایا جا سکے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    محسن نقوی نے نام لیے بغیر ایک وفاقی وزیر کو وارننگ دے دی

    نومبر 22, 2026

    نئے شناختی کارڈ کے لیے گمشدہ شناختی کارڈ کی ایف آئی آر درج کروانا لازمی نہیں۔ نادراحکام

    نومبر 21, 2026

    پاکستان:ایک سال میں 94لاکھ سائبر حملے

    نومبر 21, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    ‘فتنة الخوارج’و’فتنة الہندوستان’ اورقومی سلامتی کے ادارے

    نومبر 22, 2026

    جامعات کی عالمی درجہ بندی

    نومبر 22, 2026

    بلاول، بھٹو یا زرداری؟

    نومبر 21, 2026

    نئے صوبے، ون یونٹ اور بلاول بھٹو

    نومبر 21, 2026

    چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نام

    نومبر 20, 2026

    ایک غیر ملکی سیاح کا سفرنامہ لاہور

    نومبر 20, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.