قطر کے رأس لفان ایل این جی پلانٹ میں دھماکا، 54 افراد زخمی، 18 لاپتا

قطر کے اہم صنعتی اور توانائی مرکز رأس لفان انڈسٹریل سٹی میں واقع مائع قدرتی گیس (ایل این جی) تنصیب میں زور دار دھماکے اور آگ لگنے کے نتیجے میں کم از کم 54 افراد زخمی جبکہ 18 افراد لاپتا ہو گئے ہیں۔

قطری حکام کے مطابق حادثے کے فوری بعد امدادی، فائر فائٹنگ اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کرنے کے ساتھ لاپتا افراد کی تلاش کا عمل شروع کر دیا گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب گیس تنصیب میں آپریشنز کی بحالی کا عمل جاری تھا۔ دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس پر قابو پانے کے لیے ہنگامی کارروائیاں کی گئیں۔

قطر کی وزارت داخلہ کے مطابق حادثہ بظاہر کسی فنی خرابی یا آپریشنل مسئلے کے باعث پیش آیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اب تک کسی خطرناک گیس کے بڑے اخراج کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے