پاکستان میں حج 2027ء کیلئے رجسٹریشن کا آج سے باقاعدہ آغاز

وزارتِ مذہبی امور کے مطابق عازمینِ حج آن لائن رجسٹریشن وزارت کی آفیشل ویب سائٹ https://www.hajj.mora.gov.pk کے ذریعے کروا سکتے ہیں، رجسٹریشن کے ابتدائی مرحلے میں پاسپورٹ کا ہونا لازمی نہیں رکھا گیا، تاہم حج بکنگ کے وقت پاسپورٹ پیش کرنا ضروری ہوگا۔

وزارت نے ہدایت کی ہے کہ حج بکنگ کے مرحلے پر پاسپورٹ کی میعاد کم از کم 16 نومبر 2027ء تک ہونی چاہیے۔

وزارتِ مذہبی امور کا کہنا ہے کہ صرف وہی افراد حج 2027ء کی بکنگ کے اہل ہوں گے جو پہلے سے رجسٹریشن مکمل کر چکے ہوں گے، حج بکنگ کا عمل "پہلے آئیں، پہلے پائیں” کی بنیاد پر جاری رہے گا اور مطلوبہ کوٹہ مکمل ہونے تک درخواستیں وصول کی جائیں گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے