9 اور 10 محرم کو شہریوں کے لیے اورنج لائن میٹرو ٹرین سروس دستیاب ہوگی

9 اور 10 محرم کو شہریوں کے لیے اورنج لائن میٹرو ٹرین سروس دستیاب ہوگی۔

ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کےمطابق محرم الحرام کےدوران اورنج لائن ٹرین کے اوقاتِ کار اور روٹس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی،میٹرو بس، الیکٹرک بس اورسپیڈو بس سروسز عارضی طور پر معطل رہیں گی۔

سیکیورٹی اورٹریفک انتظامات کےپیشِ نظرماس ٹرانزٹ بس سروسزدو روزکیلئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،لاہور،راولپنڈی،اسلام آباداورملتان میں میٹرو،الیکٹرک اور سپیڈوبس سروسز 9 اور 10محرم کو دستیاب نہیں ہوں گی،اورنج لائن سروس معمول کےمطابق فعال جبکہ میٹرو، الیکٹرک اورسپیڈو بس سروسزعارضی طورپر بند رہیں گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے