حکومت ملک کو دوبارہ معاشی قوت بنانے کے لیے دن رات محنت کر رہی ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نےکہا حکومت ملک کو دوبارہ معاشی قوت بنانے کے لیےدن رات محنت کر رہی ہے،زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوئے ہیں اور معاشی اشاریےمثبت سمت میں گامزن ہیں۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نےکہا کہ اللہ تعالیٰ نےپاکستان کو امریکا اورایران کے درمیان کشیدگی کے دوران عزت بخشی اورثالثی کا اہم کردار ادا کرنے کا موقع دیا،وزیراعظم شہبازشریف،فیلڈ مارشل عاصم منیر اوروزارت خارجہ کی ٹیم نےسفارتی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا،پاکستان نے 47 سال بعددوممالک کو ایک میز پربٹھانے میں معاونت کی اورتاریخ گواہ رہےگی کہ امن کی جانب ابتدائی پیشرفت اسلام آباد میں ہوئی۔

نائب وزیراعظم نےکہاکہ حکومت ملک کودوبارہ معاشی قوت بنانے کے لیےدن رات محنت کر رہی ہے، 2017 میں پاکستان دنیاکی 24ویں بڑی معیشت بن چکا تھا،تاہم بعدکےبرسوں میں معاشی چیلنجز بڑھے،موجودہ حکومت نےاستحکام کی بنیاد رکھ دی ہے،مہنگائی میں نمایاں کمی آئی ہے،زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوئے ہیں اور معاشی اشاریے مثبت سمت میں گامزن ہیں۔

ہرملک کی آزادی اور خودمختاری کا احترام ضروری ہے،تاہم پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے