داتا گنج بخشؒ کے 983ویں سالانہ عرس کی مناسبت سےغسل کی تقریب، مزار کو عرقِ گلاب سے غسل دیا گیا

داتا گنج بخشؒ کے 983ویں سالانہ عرس کی مناسبت سےغسل کی تقریب، مزار کو عرقِ گلاب سے غسل دیا گیا۔

لاہورمیں عظیم صوفی بزرگ حضرت علی ہجویریؒ المعروف داتاگنج بخشؒ کے 983ویں سالانہ عرس کی مناسبت سےغسل کی روح پرورتقریب کا انعقادکیاگیا،اس موقع پرمزارمبارک کومنوں عرقِ گلاب سےغسل دیاگیاجبکہ عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔

غسل کی تقریب میں نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار،صوبائی وزراء اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی،تقریب کے دوران درود و سلام کی صدائیں بلند ہوتی رہیں اور زائرین نے عقیدت و احترام کا اظہار کیا۔ نائب وزیراعظم اور دیگر مہمانوں نے مزار پر چادر بھی چڑھائی۔

داتا دربارتصویر گیلری کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ داتا دربار کی توسیع کا منصوبہ تیزی سے جاری ہے،دربار کی توسیع تقریباً تین گنا ہوچکی ہے،حکومت اسے جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

تقریب کےشرکاء کی خالص دودھ سےتواضع بھی کی گئی،انتظامیہ کےمطابق حضرت داتا گنج بخشؒ کے 983ویں سالانہ عرس کی مرکزی تقریبات کا باقاعدہ آغازماہِ صفرمیں ہوگا،جس میں ملک بھر سے لاکھوں عقیدت مند شرکت کریں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے