اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے ضلع النبطیہ میں اپنی جاری فوجی کارروائیوں کے دوران متعدد رہائشی گھروں کو مسمار کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں نذرِ آتش بھی کر دیا۔
لبنان کی سرکاری نیشنل نیوز ایجنسی (این این اے) کے مطابق یہ کارروائی بلدیہ مرکبا کے علاقے میں کی گئی، جہاں اسرائیلی فوج نے بلڈوزرز کے ذریعے متعدد مکانات منہدم کیے اور بعد ازاں کئی گھروں کو آگ لگا دی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ اقدامات جنوبی لبنان میں جاری اسرائیلی عسکری آپریشن کا حصہ ہیں، تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔
