ٹرمپ کا فیول ریٹیلرز کو انتباہ، پٹرول کی قیمتیں فوری کم کرنے کا حکم، ورنہ "بڑے مسائل” کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک میں پٹرول کی قیمتوں میں مطلوبہ کمی نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فیول ریٹیلرز سے فوری طور پر قیمتیں کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر صارفین کو ریلیف فراہم نہ کیا گیا تو حکومت سخت اقدامات کر سکتی ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ پٹرول کی قیمتیں فوری طور پر کم کی جائیں اور صارفین سے ناجائز منافع خوری کا سلسلہ بند کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ میں پٹرول کی قیمت تقریباً 2.50 ڈالر فی گیلن ہونی چاہیے، لیکن اگر ریٹیلرز نے اس سمت میں اقدامات نہ کیے تو انہیں "بڑے مسائل” کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے