سٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکاؤنٹس بلاک کرنے سے روک دیا

عدالتی حکم پر سٹیٹ بینک نے ملک بھر کے بینکوں کو نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا جس میں حکم دیا گیا ہے کہ غیر ارادی اور احتیاطی پابندیوں سے بھی اکاؤنٹ ہولڈرز کو نقصان نہ پہنچایا جائے۔

سٹیٹ بینک کے حکم کے مطابق یقینی بنایا جائے کسی بھی بینک اکاؤنٹ پر ڈیبٹ بلاک، آپریشنل پابندی یا اکاؤنٹ فریزنگ کا اقدام صرف قانون کے مطابق ہو جبکہ کسی بھی شہری کے اکاونٹ کے حوالے سے قانونی اختیار اور مناسب تصدیق کے بعد ہی کارروائی ہو سکے گی۔

بینک ہدایات پر مکمل عمل درآمد کیلئے مناسب اندرونی میکانزم بھی وضع کر سکتے ہیں، بینک اندرونی میکانزم سے یقینی بنائیں تاکہ قانونی اختیار کے بغیر غیر ارادی یا احتیاطی پابندیوں سے اکاؤنٹ ہولڈرز کو غیر ضروری نقصان نہ پہنچے۔

واضح رہے کہ ہائیکورٹ نے بغیر قانونی اختیار اور اتھارٹی کی منظوری سے بینک اکاؤنٹس بلاک کرنے سے روک رکھا ہے۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے سٹیٹ بینک کو اندرونی میکانزم طے کرنے اور ہدایات جاری کرنے کی ہدایت کی تھی، سٹیٹ بینک نے عدالتی حکم پر عمل درآمد رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروا دی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے